منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

فرشتوں کی حکومت میں 270ارب روپے کی بے ضابطگیاں،خان صاحب اس کرپشن کا جواب کب دیں گے،وزیراعظم سے اربوں روپے کے نقصان کا جواب مانگ لیاگیا

datetime 23  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)سندھ حکومت کے ترجمان اورمشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ فرشتوں کی حکومت میں 270ارب روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں،دوسروں پر کرپشن کے الزام لگانے والے خان صاحب اس کرپشن کا جواب کب دینگے،انہیں چاہیے کہ وہ چینی اسکینڈل ادویات اسکینڈل میں اربوں روپے نقصان کا جواب دیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت اور مافیاز کا گٹھ جوڑ ہوگیا ہے

کرپشن اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں وہ جمعرات کو سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی عوامی ایشوز کو اجاگر کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری کرپشن کے باعث اب ایسا لگتا ہے کہ پی ٹی آئی اور کرپشن لازم وملزوم ہیں،پی ٹی آئی کرپشن کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔ مشیر قانون نے کہا کہ عمران خان کے طرز عمل سے لگتا ہے کہ وہ ملک کے وزیراعظم نہیں بلکہ اپوزیشن لیڈر ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گزشتہ روز اپنے اجلاس میں گاڑیوں کے لئے اجرک اور مزار قائد والی نمبر پلیٹس کی منظوری دی ہے جس پر اعتراض کا کوئی جواز نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ ماحولیات نے ضلع ٹھٹھہ میں پام پلانٹیشن کا آغاز کیا ہے یہ پلانٹیشن پاکستان میں نہیں ہوتی اور پام آئل کو امپورٹ کرنے کے لئے چار ارب ڈالر سالانہ خرچ کئے جاتے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہیدبینظیر بھٹو کا خواب تھا کہ پام آئل کے درخت پاکستان لگائے جائیں۔ٹھٹھہ کے علاقے کاٹھور میں پام آئل کے درخت لگائے گئے تھے،پام آئل کے درخت اب پھل دینا شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے پام آئل کی کوالٹی ملیشیا سمیت دیگر ممالک جیسی ہے۔مشیر قانون نے کہا کہ چین سے ہیوی مشینری آگئی ہے،آئندہ مہینے پام آئل پھل سے تیل نکالنا شروع کردیں گے،پندرہ سو ایکڑ زمین پر پام آئل درخت

مزید لگائے جائیں تاکہ ہم پام آئل کی امپورٹ سے جان چھڑا سکیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی کاوش سے سالانہ چار ارب ڈالر کے خرچ کو کم کیا جا سکے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے چیلنج سے راہ فرار اختیار کئے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بحرانوں میں گھرا ہوا ہے لیکن حکومت کو اس صورتحال کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ملک می آٹا چینی پیٹرولیم

مصنوعات کے بحران ہیں،مافیاز کو سپورٹ کرنے کی وجہ سے چینی نوے روپے کلو تک پہنچ گئی ہے،وزیراعظم نوٹس بھی لے چکے ہیں لیکن اس کے باوجودغریب آدمی کا استحصال ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان ایشوز پر عوام کو تاحال کوئی جواب نہیں ملا۔مرتضیٰ وہاب نے الزام لگایا کہ وزیراعظم چینی اسکینڈل میں براہ راست ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ غریب کو نہیں ہوا۔نقصان عوام کا اور فائدہ مافیا کا ہوا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مافیاز پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کا حصہ ہیں اگر مافیاز پی ٹی آئی کا حصہ نہ ہوتے تو گندم چینی ادویات کی قیمت نہ بڑھتی۔مشیر قانون سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلے طے کرے قانون سازی پارلیمان کے ذریعے چاہتے ہیں یا کوئی دوسرے طریقے سے سے؟ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی ادارے تحلیل کردئیے مگرہم نے سیاسی اختلاف کے باوجود میئر کراچی اور حیدرآباد کو نہیں ہٹایا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو

نے اپنے ملک صوبے کی ثقافت کو اجاگر کیا ہے لیکن کچھ لوگ بغض بلاول بھٹو میں تہذیب سے عاری باتیں کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں گورنر کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے چینی کا نوٹس لیا چینی مافیا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،وزیراعظم نے کے الیکٹرک پر نوٹس لیاتو انکی صفوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مشیر قانون نے کہا کہ سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ منافع خوروں کیخلاف کاروائی کرے اورکمشنرز کے ذریعے ذخیرہ اندوزوں منافع خوروں کیخلاف کاروائیاں ہوئی بھی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…