بہاولنگر(این این آئی) بہاولنگر کی نواحی بستی چک میگھاں مکھیاں میں گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکہ:سلنڈر پھٹنے سے 14 افراد زخمی 4 کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے، ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا تفصیل کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقہ شک میگھاں مکھیاں
میں گھریلو سلنڈر پھٹنے زور دار دھماکہ ہوا جس سے گھر میں موجود پندرہ افراد زخمی ہو گئے،سلنڈر پھٹنے سے چھ گھروں کو بھی نقصان پہنچا زخمیوں میں 5 بچے سمیت رفیق، خورشید، کاشف، حبیب، دانش، سیف اللہ شامل ہیں، دو افراد کو تشویش ناک حالت میں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انکی حالت بدستور تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔