جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

کلبھوشن کو ہائی کورٹ میں ضمانت کا حق دینے کیلئے صدارتی آرڈیننس،وزیر اعظم بتائیں اب پاکستان کی غیرت کا سودا کیوں کیا جارہا ہے؟خواجہ آصف کا سوال

datetime 23  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کو ہائی کورٹ میں ضمانت کا حق دینے کیلئے صدارتی آرڈیننس پیش کرنے سے پہلے اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے شور شرابہ اور نعرے بازی کی جبکہ مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے کہاہے کہ کس کا دباؤ ہے کہ کلبھوشن کو سہولت دینے کی کوشش کی جارہی ہے وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہاہے کہ (ن)لیگ کی حکومت عالمی عدالت انصاف

میں نہ جاتی تو آج ہمیں مسائلِ کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اس وقت اپوزیشن کے ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر کھڑے ہوگئے،جب ایوان کی کارروائی کی صدارت کرنے والے پینل آف چیئر کے رکن امجد خان نیازی نے وزیر انچارج برائے قانون و انصاف کو آرڈیننس پیش کرنے کی ہدایت کی تو اس دوران ہی اپوزیشن کے ارکان کھڑے ہوگئے اور نعرے بازی شروع کردی۔مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی خواجہ آصف نے نے آرڈیننس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف نے کہاکہ کل تک بھارتی جاسوس کلبوشن کی وجہ سے ہم پر مودی کے یار کے الزامات لگتے تھے،کلبوشن پاکستان میں دہشتگردی کرتا رہا ہے،اب کیوں کلبوشن کو سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،وزیر اعظم بتائیں اب پاکستان کی غیرت کا سودا کیوں کیا جارہا ہے،یہ قانون قبول نہیں،کلبوشن پاکستان کا دشمن ہے،عالمی دباؤمیں آکر یہ کیا ہورہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ قانون سازی کر کے کلبھوشن کو کیوں رعایت دی جا رہی ہے،ہمارے لئے تو کلبھوش کو گالی بنا دیا گیا تھا،آج کون ان کے آگے سجدہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کیوں ایک بھارتی جاسوس کی سہولت کار بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر مقتل بنا ہوا ہے،ہم کبھی تجارت کھول رہے ہیں کبھی کلبھوشن پر آرڈیننس نکالتے ہیں،آج کون مودی کا یار ہے،یہ قانون سازی قومی حمیت اور غیرت کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم بتائے کہ کیوں پاکستانی غیرت کاسودا کر رہے ہیں،پاکستان کی عزت کیوں بیچ رہے ہیں،کلبھوشن پاکستان کا مجرم ہے،اس نے اقبال جرم کیا اسے سزا دی گئی، آپ کبھی کسی کے اور کبھی کسی کے دباؤ میں آتے ہیں۔وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہاکہ خدا کے واسطے میری بات تو سن لیں،یہ کیا بات ہوئی اپنی بات کرکے آپ ایوان سے چلے جائیں،شیریں مزاری کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی نعرے بازی کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…