لاہور(این این آئی) لیڈی کانسٹیبل وفا توقیر کو یونیفارم میں اپنی ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر برطرف کردیاگیا ۔ذرائع کے مطابق لیڈی کانسٹیبل موبائل سکواڈ میں تعینات تھی جس نے چند روز قبل باوردی ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کی۔لیڈی کانسٹیبل کی ویڈیو کی انکوائری میں وفا توقیر قصوروار ثابت ہوئی جس پر لیڈی کانسٹیبل کو برطرف کردیا گیا ۔