اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں لاکھڑا پاور پلانٹ تعمیر میں بے ضابطگیوں کے کیس کی سماعت کے دور ان سپریم کورٹ نے کرپشن مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر کا ذمہ دار نیب کو قرار دیدیا ۔جمعرات کو سپریم کورٹ نے کہاکہ نیب تفتیشی افسران میں اہلیت اور صلاحیت نہیں، چیئرمین نیب تفتیشی ٹیم کو تبدیل کریں ، نیب میں تفتیش کا معیار جانچنے کیلئے کوئی نظام نہیں۔
سپریم کورٹ نے کہاکہ نقائص سے بھرپور تفتیشی رپورٹ ریفرنس میں تبدیل کر دی جاتی ہے، ریفرنس دائر کرنے کے بعد نیب اپنی غلطیاں سدھارنے کی کوشش کرتا ہے؟ ۔عدالت نے کہاکہ غلطیوں سے بھرپور ریفرنس پر عدالتوں کو فیصلہ کرنے میں مشکلات ہوتی ہیں، کرپشن مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر کا آغاز ہی نیب آفس سے ہوتا ہے