اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں کورنا وائرس کیسز میں مسلسل کمی ،چوبیس گھنٹوں میں 22 ہزار سے زائد ٹیسٹ میں سے 1763 کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، مجموعی تعداد دو لاکھ 69ہزار سے تجاوز کرگئی،کورونا کے مزید 32مریض دم تو ڑ گئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 1763 کیسز اور بتیس اموات ہوئیں، ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد دو لاکھ انہتر ہزار سے زائد جبکہ اموات 5709 تک پہنچ گئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 1لاکھ 15 ہزار 213 ہوگئی۔ پنجاب میں 91129، خیبر پختونخواہ میں 32753، بلوچستان میں 11517 ،اسلام آباد میں 14722، گلگت میں 1896اور آزاد کشمیر میں تعداد 1961 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 22 ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے گئے، سندھ میں چوبیس گھنٹوں میں 10 ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے گئے، پنجاب میں 7085، خیبر پختونخوا میں 2108 ، اسلام آباد میں 2355، بلوچستان میں 231 ، گلگت میں 54 اور آزاد کشمیر میں 467 ٹیسٹ کئے گئے ملک بھر میں اب تک تقریبا 18 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔پنجاب میں کورونا سے سب زیادہ ہلاکتیں 2100 ہوگئیں ،سندھ میں 2060، خیبر پختونخواہ میں 1158 ، اسلام آباد میں 162، بلوچستان میں 136، گلگت میں 45 اور آزاد کشمیر میں 48 اموات ریکارڈ ہوچکی ہیں۔