اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکر عمران خان نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں بننے والا بجلی کا منصوبہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں اب آدھی سے بھی کم لاگت میں بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور حکومت میں ونڈ پاور پروجیکٹ کے نام سے ایک منصوبہ لگایا گیا۔جس میں 30 کمپنیوں کو 59 میگا واٹ
بجلی کا منصوبہ لگانے کی اجازت دی گئی اور اس منصوبے کی لاگت 130 ملین ڈالر تھی جب کہ اس منصوبے کی ایفی شنسی 30 فیصد تھی۔تاہم اب یہ حکومت وہی منصوبہ آدھی سے بھی کم لاگت میں بنا رہی ہے۔یعنی اب منصوبے کی لاگت 60 ملین ڈالر ہےاور جس میں کمپنیوں کو 59 میگاواٹ بجلی کا منصوبہ لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔جبکہ اس کی ایفی شنسی بھی 7 فیصد زیادہ یعنی کہ 37 فیصد ہے۔