بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں کتنے لاکھ نامناسب ویڈیوز ہٹادیں؟ ٹک ٹاک کا دعویٰ

datetime 23  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے نامناسب مواد سے متعلق حتمی نوٹس ملنے پر معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی پاسداری کرنا کمپنی کی اولین ترجیح ہے۔ٹک ٹاک کی جانب سے حتمی نوٹس کا جواب دیتے ہوئے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ ایپ انتظامیہ کی اولین ترجیح قانون کی پاسداری کے ذریعے ایپ کے اندرونی ماحول کو

محفوظ اور مثبت رکھنا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ٹک ٹاک نے کسی بھی نامناسب مواد کی بروقت شناخت اور اس پر نظرثانی کیلئے متعدد ٹیکنالوجیز اور جدید حکمت عملی کا نفاذ کر رکھا ہے تاکہ نامناسب مواد صارفین تک نہ پہنچے۔بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ جو بھی مواد ٹک ٹاک کے ضوابط کے برعکس ہوتا ہے، اس مواد کو نہ صرف فوری طور پر ہٹادیا جاتا ہے بلکہ ایسا مواد اپ لوڈ کرنے والے افراد پر جرمانہ بھی عائد کیا جاتا ہے۔ٹک ٹاک کے مطابق ایپ انتظامیہ نے صارفین کو متعدد کنٹرولز، تجزیاتی سہولیات اور راز داری کے اختیارات فراہم کر رکھے ہیں جنہیں استعمال کرتے ہوئے کسی بھی نامناسب مواد کو رپورٹ کرنا آسان بن جاتا ہے اور ساتھ ہی یہ سہولیات صارفین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کسی بھی ناموزوں مواد کی نشاندہی کرنے میں مدد بھی فراہم کرتے ہیں۔ویڈیو شیئرنگ ایپ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ گزشتہ سال دنیا بھر میں نامناسب ویڈیوز کی شکایات کے بعد 98 فیصد سے زیادہ ناموزوں ویڈیوز ہٹائی گئی تھیں۔بیان میں ٹک ٹاک کی جولائی تا دسمبر 2019 کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ سال ہٹائی گئی نامناسب ویڈیوز میں سے 84 فیصد ویڈیوز ایسی تھیں جنہیں کسی بھی شخص نے نہیں دیکھا تھا۔بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ اسی مدت کے دوران پاکستان میں بھی صارفین کی جانب سے اپ لوڈ کی گئیں 37 لاکھ 28 ہزار 162 نامناسب ویڈیوز کو نشر ہونے سے روکا گیا۔بیان میں ٹک ٹاک انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ نامناسب مواد کی تشہیر کو روکنے کیلئے مزید حفاظتی اقدامات کرکے صارفین کے احترام اور اخلاقیات کو یقینی بنایا جائیگا۔بیان میں کہا گیا کہ ٹک ٹاک کی جانب سے انٹرنیٹ ریگولیٹر حکام کے ساتھ عملی مذاکرات کو بھی فروغ دیا جائے گا تاکہ وہ ایپلی کیشن کی پالیسیوں سے آگاہ ہوں اور ان کے تعاون سے صارفین کے اطمینان اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…