اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل نے نیب کے خلاف جسٹس مقبول باقر کے فیصلے کو قابل ستائش قرار دے دیا۔نیب میں پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا فقدان ہے انصاف صرف اچھی طرز حکمرانی سے مل سکتا ہے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل نے اپنے اعلامیے میں نیب کے خلاف جسٹس مقبول باقر کے
فیصلے کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب حکومت کی خوشنودی کے لئے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنا رہا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ نیب میں پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا فقدان ہے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کے اعلامیے کے مطابق شفاف ٹرائل اور انصاف صرف اچھی طرز حکمرانی کے ذریعے ہی مل سکتا ہے۔