لاہور( این این آئی )بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے مکمل کیے جانیوالے 18 اہم منصوبوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں، سات منصوبوں میں ایشین ڈویلپمنٹ، 5 منصوبوں میں ورلڈ بنک، 3 منصوبوں میں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کی معاونت حاصل رہے گی، ڈیفیڈ، فرنچ ڈویلپمنٹ ایجنسی اور ڈانیڈا بالترتیب ایک ایک منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز فراہم کریں گے۔تفصیلات کے مطابق چیئر مین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈکی
جانب سے ایوان وزیر اعلی سمیت صوبائی اداروں کوفارن فنڈڈ پراجیکٹس کی تفصیلات ارسال کر دی گئی ہیں، رواں مالی سال کیلئے مختلف بین الاقوامی ڈونرز کے تعاون سے133ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ 97 ارب روپے نرم قرضوں کے بطور پراجیکٹ موڈ اور 36 ارب پروگرام موڈ میں حاصل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارہ ورلڈ بنک، ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ، پنجاب ریسورس اینڈ ریونیو مینجمنٹ پروگرام، پنجاب اربن لینڈ سسٹم انہا سمنٹ پراجیکٹ کیلئے تعاون کر رہا ہے جبکہ سیوریج سکیم آف لاریکس کالونی گلشن راوی، کیساتھ ساتھ محمود بوٹی اور بی آر بی کے مقام پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تعمیر کیلئے تعاون کر رہا ہے۔اسی طرح صوبائی حکومت کو پنجاب رورل سسٹین ایبل وٹر ایند سینی ٹیشن پراجیکٹ کے علاوہ سپورٹ برائے نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کیلئے بھی عالمی بنک کا تعاون حاصل ہے جبکہ فرانسیسی مالیاتی ادارہ فرنچ ڈویلپمنٹ ایجنسی شاہی قلعہ اور اس کے بفر زون میں ہیریٹیج اینڈ اربن رجسٹریشن پراجیکٹ کیلئے فنڈنگ کر رہا ہے۔ بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے مکمل کیے جانیوالے 18 اہم منصوبوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں، سات منصوبوں میں ایشین ڈویلپمنٹ، 5 منصوبوں میں ورلڈ بنک، 3 منصوبوں میں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کی معاونت حاصل رہے گی، ڈیفیڈ، فرنچ ڈویلپمنٹ ایجنسی اور ڈانیڈا بالترتیب ایک ایک منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز فراہم کریں گے۔