منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی رہائش گاہ کی مرمت پر دو لاکھ 25ہزار ڈالر خرچہ،حقیقت سامنے آ گئی

datetime 22  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی رہائش گاہ کی مرمت پر دو لاکھ 25ہزار ڈالر خرچ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں وزارت خارجہ نے ایسی کسی رقم کی منظوری نہیں دی۔ نیویارک میں 1920 سے تعمیر شدہ عمارت 1965 سے حکومت پاکستان کی ملکیت ہے جس کی مرمت مقامی قوانین کے تحت لازم ہے۔ بدھ کے روز جاری وضاحتی بیان میں

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی نیویارک رہائش گاہ کی تزئین و آرائش کے متعلق رپورٹس دیکھی ہیں۔ رہائش گاہ حکومت پاکستان کی ذاتی ملکیت کثیرالمنزلہ عمارت ہے۔ 1920 میں تعمیر کی گئی عمارت پاکستان نے 1965 میں خریدی ۔ قومی ورثہ ہونے کے باعث رہائش گاہ کی مرمت مقامی قوانین کا تقاضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اس عمارت کی باقاعدگی سے مرمت اور دیکھ بھال کرتی رہتی ہے اگر عمارت کی مرمت نہ کی جائے تو بہت بڑا نقصان ہو نے کا اندیشہ ہوتاہے۔ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب نے 13مئی 2020کو رہائش گاہ کی مرمت کے لئے درخواست دی جسے 24جون 2020کو منظور کرکے پاکستان مشن کو آگاہ کر دیا گیا۔ رہائش گاہ پر 2لاکھ 25ہزار ڈالر خرچ کرنے کے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں وزارت خارجہ نے ایسی کسی رقم کی منظوری نہیں دی ہے۔  ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی رہائش گاہ کی مرمت پر دو لاکھ 25ہزار ڈالر خرچ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں وزارت خارجہ نے ایسی کسی رقم کی منظوری نہیں دی۔ نیویارک میں 1920 سے تعمیر شدہ عمارت 1965 سے حکومت پاکستان کی ملکیت ہے جس کی مرمت مقامی قوانین کے تحت لازم ہے۔ بدھ کے روز جاری وضاحتی بیان میں ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی نیویارک رہائش گاہ کی تزئین و آرائش کے متعلق رپورٹس دیکھی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…