منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیب کا ادارہ مافیاز اور موجودہ حکومتی بدعنوانیوں پر پردہ ڈالتا رہا، پیپلز پارٹی کے رہنما کے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے دھماکہ خیز سوالات

datetime 22  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) صوبائی وزیر برائے انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی تیمور تالپور نے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ مافیاز اور موجودہ حکومتی بدعنوانیوں پر پردہ ڈالتا رہا ہے, کٹھ پتلی حکومت میں کسی بھی سیاسی مخالف کو برداشت کرنے کی ہمت نہیں۔ چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے اہم آئینی، قومی اور عوامی معاملات پر توجہ دلائی ہے۔ بے نظیر بھٹو شہید نے کہا تھا جمہوریت بہترین انتقام ہے, پیپلز پارٹی کے خلاف کیا گیا

میڈیا ٹرائل خود بخود دفن ہو رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر تیمور تالپور نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نیب کی جانبداریت اور پولیٹیکل انجینئرنگ میں ملوث ہونے پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے، اب نیب جیسے اداروں کا کوئی جواز باقی نہیں رہا، نیب کو ختم کیا جائے اور چیرمین نیب مستعفی ہوں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد خورشید شاہ سمیت نیب حراست میں موجود تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ آج وفاقی کابینہ نے حکومت کی دو سالہ کارکردگی قوم کے سامنے لانے کا مضحکہ خیز فیصلہ کیا ہے، یہ عوام کو کیا کارکردگی بتائیں گے، چینی میں کرپشن، آٹے میں کرپشن، دوائیوں میں کرپشن، لاکھوں ملازمین نوکریوں سے فارغ، معیشت کا بیڑا غرق، سبزیاں،دالیں اور فروٹ کی قیمتیں آسمان پر۔۔یہ کاکردگی عوام کو پہلے سے ہی پتا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کیا جائے تو احسان اللہ احسان کی طرف سے دھمکیاں دلوائی جاتی ہیں۔ دھمکی دینی ہے تو دو مگر قوم کو جواب دو کہ اے پی ایس کے بچوں کو شہید کرنے والا، فرار کیسے ہوا۔ بی آر ٹی کرپشن، مالم جبہ کرپشن، بلین ٹری کرپشن، آڈٹ رپورٹ میں 270 بلین روپے کا گھپلہ، پوسٹ آفس کی وزارت میں 118 بلین کی کرپشن پر تحریک انصاف اسٹے آرڈر اور خاموشی کیوں اختیار کر رہی ہے؟ صوبائی وزیر تیمور تالپور نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر ملک کی آزادی

اور خودمختاری کو جزو ایمان سمجھتی ہے۔ ملک میں میڈیا ہاؤسزز اور اینکرز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مطیع اللہ جان اگر خود واپس آئے تو بتایا جائے کہ وزیر اطلاعات اور پولیس کا کردار کیا ہے۔ اپوزیشن کو ملک دشمن عوام دشمن قرار دینا اور اپنی ناکامیوں کو اپنے خلاف سازشیں قرار دینا، میڈیا کا گلہ دبانا یہی وہ طریقے ہیں، جنہیں فاشزم کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہر کسی کو مودی کا یار اور پاکستان کا غدار”کہتے تھے آج کلبھوشن کے لیے قانون بھی بنا رہے ہیں اور وکیل بھی ڈھونڈ رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…