پشاور(آن لائن) بی آر ٹی منصوبے شروع کرنے کے حوالے سے بھرتیوں کے لئے انٹرویوز کاپہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے چودہ اگست سے ممکنہ طور پر بی آر ٹی منصوبے کے شروع ہونے کے پیش نظر مقامی شادی ہال میں انٹرویوز کئے گئے 200سے زائد آسامیوں کے لئے تین ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں نے انٹرویو دیئے تاہم انٹرویز کے دروان کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی۔ اور جگہ کم ہونے کے باعث انٹرویو دینے والوں کو ایک ہی جگہ پر
بیٹھایا گیاتھا جس پر انٹرویو دینے والے افراد نے احتجاج بھی کیا بی آر ٹی منصوبے کے لئے پہلے مرحلے میں ہونے والے انٹرویوز کو دوسرے مرحلے میں فائنل کردیا جائے گا۔ چودہ اگست سے ممکنہ طور پر شروع ہونے والی بی آر ٹی مصنوبے کے لئے انتظامات تیز کرنے کی ہدایات کی ہے تاہم ملازمین کی ہڑتال کے باعث ممکنہ طورپر چودہ اگست کو سروس کے آغاز نہ ہونے کے امکانات ہیں۔ بی آر ٹی منصوبے کے لئے تمام سٹیشنوں کو لنک کردیا گیا ہے۔