اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کر دی گئیں، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا عہدہ تبدیل کر دیا گیا ہے اور انہیں مشیر داخلہ کا عہدہ دیا گیا ہے۔اس طرح اب وہ معاون خصوصی برائے داخلہ کی بجائے مشیر داخلہ ہوں گے۔اسی بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر شہباز گل نے نوٹیفیکیشن شیئر کرتے ہوئے
لکھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مرزا شہزاد اکبر کو مشیر برائے احتساب اور داخلہ امور (وفاقی وزیر) تعینات کیا ہے، وہ اس سے پہلے معاون خصوصی برائے احتساب اور داخلہ امور اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا عہدہ بھی عہدہ تبدیل کر دیا گیا ہے اب ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔