راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)ماں جنت ہے تو باپ جنت کا دروازہ، ایک بدبخت بیٹے نے اپنی والدہ کو مارا پیٹا، جس پر ہر آنکھ اشکبار ہے، والدہ جیسی مقدس ہستی پر ہاتھ اٹھایا اور ذرا برابر خیال نہ آیا کہ وہ اپنی جنت کے ساتھ کیا کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بدبخت بیٹے کی والدہ کے انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ اس نے مجھے پہلے بھی کئی بار مار پیٹ کا نشانہ بنایا ہے، والدہ نے اپنی بہو سے متعلق کہا کہ جب سے یہ ہمارے گھر آئی ہے وہ مجھے چار مرتبہ مار چکا ہے اپنی بہو کو
اس کی والدہ نے نائٹ گرل قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ جب سے یہ لڑکی آئی ہے وہ مجھے ماں ہی نہیں سمجھتا۔اپنی بہو کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیں گھر میں کسی کو نہیں بلاتی، میری بہو نے میرے بیٹے کو مجھ سے الگ کر دیا ہے،وہ سارا دن اپنے کمرے میں ہی رہتے ہیں، انہوں نے اپنی بہو کے جھوٹ سے بھی پردہ اٹھا دیا کہ وہ حاملہ ہے، وہ حاملہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ میرا بھی میڈیکل کروایا جائے اور میری بہو کا بھی سب سچ سامنے آ جائے گا۔