لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں ماں پر بیٹے کے تشدد کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ ماں جیسی ہستی پر تشدد کرنیوالے
کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے اورتشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے – دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایک ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ماں پر تشدد کرنے والے بدبخت بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔