اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عالمگیر خان نے سندھ حکومت پر برس پڑے اور کہاہے کہ کچرا کر نے میں سندھ حکومت کا ہاتھ ہے ،کراچی میں گندگی پھیلائی،جب اپنا بچہ سرکاری سکول میں پڑھے گا تو گائیں نہیں بندھیں گی، سب ایم این ایز کو اپنے بچوں کو سر کاری سکول میں پڑھانے کیلئے پابند کیا جائے ،میں سندھ کے سکول کے معاملے پر
قراداد لاؤگا امید ہے ہاؤس اسکو سپورٹ کریگا،ہمارا علاج بھی سرکاری ہسپتالوں میں کیا جائے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کراچی میں پولیس لوگوں کو تنگ کر رہی ہے اور رشوت لے رہی ہے ،اس وبا کیساتھ جینا ہے تو ایس او پیز بنانے ہیں، ٹرانسپورٹر ایس او پیز پرعملدرآمد کیلئے تیار ہیں لیکن پتہ نہیں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کو خرچہ چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ کراچی میں 30 منٹ کی بارش پر ساری کارکردگی سامنے آجاتی ہے ،میئر کراچی صفائی کے پیسے کیلئے روتا ہے ،ورلڈ بنک کراچی کے نالوں کی صفائی کیلئے پیسے دیتا ہے ،کچرا کرنے میں سندھ حکومت کا ہاتھ ہے اور انہوں نے کراچی میں گندگی پھیلائی۔ انہوںنے کہاکہ ہم سب ایم این اوز کو پابند کیا جائے کہ ہمارے بچے سرکاری سکول میں ہوں ،جب اپنا بچہ سرکاری سکول میں پڑھے گا تو گائیں نہیں بندھیں گی،میں سندھ کے سکول کے معاملے پر قراداد لاؤگا امید ہے ہاؤس اسکو سپورٹ کریگا۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا علاج بھی سرکاری ہسپتالوں میں کیا جائے