کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج واقعے میں مبینہ طور پر دو ممالک کی سرزمین استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے اس ضمن میں سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ملک میں واقعے کی منصوبہ بندی ہوئی اور دوسرے ملک میں تربیت فراہم کی گئی۔19جون کوکراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج واقعے کی منصوبہ بندی کب کہاں کیسے ہوئی؟
اس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ برآمدہونے والی دوموبائل سمز نومبر 2019میں لاہوراور سرگودھا سے جاری ہوئیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلے سے فعال موبائل سمز کو مقامی دکان داروں سے زائد قیمت پرخریدا گیا۔ خریدنے کے بعد موبائل سمز پہلے چمن میں آن کی گئیں اور آخری بار موبائل سمز کوواقعے سے قبل بلوچستان کے علاقے حب میں کھولا گیا۔