جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

میرپورخاص میں میڈیکل کالج کی تعمیر 14 سال بعد بھی نامکمل مالی سال 07-2006 سے ہر سال سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اوسطاً 600 ملین روپے مختص کئے جانے کا انکشاف

datetime 21  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور خاص (این این آئی)میرپورخاص میں میڈیکل کالج کی تعمیر 14 سال بعد بھی مکمل نہیں ہوسکی جب کہ اس دوران نہ صرف اس کا سائٹ پلان تبدیل ہوا بلکہ تخمینی لاگت میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا۔دستاویزات کے مطابق میڈیکل کالج کی تعمیر کے لیے مالی سال 07-2006 سے ہر سال سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اوسطاً 600 ملین روپے مختص کیے جارہے ہیں۔

اس دوران اس منصوبے کی تخمینی لاگت 2000  ملین روپے سے بڑھ کر 2049 ملین روپے ہوچکی ہے۔ موجودہ مالی سال میں بھی سندھ حکومت نے اس مد میں صرف 75 ملین روپے رکھے ہیں، ماہرین کے مطابق گزشتہ 14 سالوں میں میڈیکل کالج کی صرف 32 فیصد تعمیر مکمل ہی ہوسکی ہے۔ اگر تعمیر کی رفتار یہی رہی تو اس اہم ترین منصوبے کی تکمیل اگلے 20 سال میں ہی ممکن ہوسکے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ معروف سماجی رہنما عبدالناصر خان نے 2016 میں منصوبے کی جلد تکمیل سے متعلق عدالت سے رجوع کیا تو حکومت کی جانب سے عدالت کو منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ رابطہ کرنے پر عبدالناصر خان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر دوبارہ عدالت سے رجوع کرنے کی تیاریاں کررہے ہیں۔ ماہرین تعلیم کے مطابق اس وقت میرپورخاص سندھ کا واحد ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہے جہاں پبلک سیکٹر میں نہ کوئی میڈیکل کالج ہے اور نہ ہی یونیورسٹی، جس کے باعث ڈویڑن کے تین اضلاع تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص کے لاکھوں طلبہ اپنے مستقبل کے لیے پْر امید نظروں سے حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…