جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

کورنگی میں 10 لاکھ روپے کی ڈکیتی پولیس کے پہنچنے پر 25 لاکھ میں تبدیل ، عملے کا حیرت انگیز دعویٰ

datetime 21  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے کورنگی میں 10 لاکھ روپے کی ڈکیتی، پولیس کے پہنچنے پر 25 لاکھ میں تبدیل ہوگئی۔کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سگریٹ کمپنی کی سپلائی وین سے درجن سے زائد مسلح ملزمان نے لاکھوں روپے لوٹ لیے، پولیس نے مشکوک معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق پیر کی دوپہر کورنگی انڈسٹریل ایریا سے

مارون سگریٹ کمپنی کی ڈسٹری بیوشن وین کے عملے نے مددگار 15 پولیس کو اطلاع دی کہ درجن سے زائد مسلح ملزمان انہیں یرغمال بنا کر 10 لاکھ روپے کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔ایس ایس پی کے مطابق مددگار15 پولیس کا عملہ اور کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی پولیس موبائل فوری طور پر موقع پر پہنچی تو وین کے عملے نے 25 لاکھ روپے لوٹے جانے کا دعوی کردیا۔پولیس کے مطابق وین کے عملے کا کام مختلف علاقوں میں اپنی فرنچائز پر سپلائی کرکے ملنے والا کیش اپنے دفتر لے جانا ہوتا ہے مگر لٹنے والوں کا دعوی ہے کہ وہ یہ رقم بینک میں جمع کرانے کے لیے جا رہے تھے۔ایس ایس پی فیصل عبداللہ کے مطابق واردات کے وقت وین کے ساتھ مسلح سیکورٹی گارڈ موجود تھا مگر حیرت انگیز طور پر سیکورٹی گارڈ نے مزاحمت نہیں کی۔سیکورٹی گارڈ فائرنگ نہ کردے، اس خدشے کے پیش نظر ڈاکو عام طور پر ایسی وارداتوں میں اسلحہ بھی لوٹ کر لے جاتے ہیں مگر اس واردات میں ایسا نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان پر وین کے سیکورٹی گارڈ نے فائرنگ نہیں کی، کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ کراچی کے علاقے کورنگی میں 10 لاکھ روپے کی ڈکیتی، پولیس کے پہنچنے پر 25 لاکھ میں تبدیل ہوگئی۔کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سگریٹ کمپنی کی سپلائی وین سے درجن سے زائد مسلح ملزمان نے لاکھوں روپے لوٹ لیے

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…