پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

دودھ لینے جانے والا 12 سالہ بچہ کتوں کی خوراک بن گیا، انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 21  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چناری(آن لائن)چناری کے نواحی علاقے جسکول میں بھوکے کتوں نے بارہ سالہ بچے پر حملہ کر کے اسے نوچ لیا ،ساتویں جماعت کے طالب علم کا نصف سے زائد گوشت کتوں نے اپنی خوارک بناتے ہوئے کھا لیا ،بچے کی نماز جنازہ آبائی گائوں میں ادا ،ہر طرف رقتآز مناظر اور خوف وہراس پھیل گیا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چناری کے نواحی علاقے جسکول کے رہائشی بارہ سالہ بچے کو اس کے گھر والوں نے

دوھ لینے کے لیے بھیجا تو گلی کے مقام پر اس پر نصف درجن کے قریب کتوں نے بھونکنا شروع کر دیا بچے نے کتوں سے بچنے کے لیے بھاگنا شروع کیا تو وہ اونچائی سے نیچے گر گیا اور اس کا سر پھٹ گیا کتوں نے گرے ہوئے بچے کا نصف سے زائد گوشت کھا لیا بعض مقامی لوگوں کے مطابق بچے کے ورثاء نے کتوں کی خواراک بننے والے بچے کی ڈیڈ باڈی ریکور کرنے کے بعد اس کا نماز جناز پڑھانے کے بعد مقامی قبرستان میں اسکی تدفین کر دی ہے بچے کی موت پر سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی چہ میگوئیاں گردش کر رہی ہیں آخری اطلاعات کے موصول ہونے تک اس واقعہ کی کسی نے بھی پولیس میں رپورٹ درج نہیں کروائی صحافیوں نے بھی بچے کے ورثاء سے رابطہ کرنے اور ان کا موقف جاننے کی کوشش کی لیکن جسکول اور گردونواح میں نیٹ ورک نہ ہونے کے باعث کسی سے بھی رابطہ ممکن نہیں ہو پایا عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کرے کہ واقعی بچہ کتوں نے کھایا ہے یا اس کے بیک پر کوئی اور معاملہ ہے۔ چناری کے نواحی علاقے جسکول میں بھوکے کتوں نے بارہ سالہ بچے پر حملہ کر کے اسے نوچ لیا ،ساتویں جماعت کے طالب علم کا نصف سے زائد گوشت کتوں نے اپنی خوارک بناتے ہوئے کھا لیا ،بچے کی نماز جنازہ آبائی گائوں میں ادا ،ہر طرف رقتآز مناظر اور خوف وہراس پھیل گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…