لاہور( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے آل پارٹیز کانفرنس کیلئے مشترکہ کوارڈی نیشن کمیٹی کیلئے ناموں کا اعلان کر دیا ۔مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اس کمیٹی میں خواجہ آصف،شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، ایازصادق، رانا ثنا اللہ،
خواجہ سعد رفیق جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے راجہ پرویز اشرف، نیر بخاری،نوید قمر، شیری رحمن اورفرحت آللہ بابر شامل ہوں گے ۔ کمیٹی کا رواں رواں ہفتے اسلام آباد میں اجلاس ہوگا۔ کمیٹی میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی نمائندگی ہو گی ۔