منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

سیرت النبی ؐ سنٹر کو جلد از جلد مکمل کر کے فعال بنایا جائے ، وزیراعظم نے ہدایات جاری کر دیں

datetime 20  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نالج اکانومی کے فروغ ، سیرت النبی ؐ پر تحقیقی سنٹر کے قیام اور اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے مختلف مجوزہ منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود، ڈاکٹر عطاء الرحمن (ویڈیو لنک) ، پروفیسر شعیب خان اور راشد خان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ہری پور ہزارہ میں

پاک آسٹرئین فاخوشولے Pak-Austrian Fachhochschuleکے قیام ، سیرت النبی ؐ سنٹر ، انڈسٹری اور یونیورسٹیوں میں بہتر کوارڈینیشن کے لئے ریسرچ سنٹر کے قیام ، تعلیم کے فروغ کے لئے انٹرنیٹ کی آسان رسائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ ایشوز کے حوالے سے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ سیرت النبی ؐ سنٹر کو جلد از جلد مکمل کر کے فعال بنایا جائے تاکہ سیرت النبیؐ کے حوالے سے تحقیقی سرگرمیوں کا آغاز کیا جاسکے۔ اعلیٰ تعلیم خصوصاً نالج اکانومی، آرٹفیشل انٹیلی جنس ، اور انڈسٹری اور یونیورسٹیوں میں بہتر کوارڈینیشن کے حوالے سے ریسرچ سنٹر کے قیام سے متعلق منصوبوں پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ جدید تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کے نوجوانوں میں بے شمار صلاحیت موجود ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس صلاحیت کے فروغ کے لئے موافق ماحول فراہم کیا جائے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ انٹرنیٹ کی آسان اور ملک بھر میں رسائی خصوصاً طالبعلموں تک فراہمی کو یقینی بنانے اور اس حوالے سیدرپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل کے لئے لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نالج اکانومی کے فروغ ، سیرت النبی ؐ پر تحقیقی سنٹر کے قیام اور اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے مختلف مجوزہ منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود، ڈاکٹر عطاء الرحمن (ویڈیو لنک) ، پروفیسر شعیب خان اور راشد خان نے شرکت کی ۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…