اسلام آباد( آن لائن)مسلم لیگ (ن) ہو یا پیپلز پارٹی ،اپوزیشن میں کوئی دم نہیں،آصف زرداری نے بڑی محبت سے پیلز پارٹی کو فیڈریشن سے سندھ کی پارٹی بنایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔فواد چودھری نے کہا کہ اب بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کو اندرون سندھ کی پارٹی بنادیا، اپوزیشن کو خود علم نہیں کہ لیڈ کون کرے گا،
فواد چوہدری اپوزیشن کے پاس اس وقت کچھ نہیں رہا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کوئی دم نہیں، موجودہ اپوزیشن حکومت کا مقابلہ نہیں کرسکتی، حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں،حکومت کو حکومت سے ہی مشکل ہے،حکومت کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، عوام کی توقعات بہت زیادہ ہیں ،معاون خصوصی دوہری شہریت کا معاملہ کابینہ میں ضرور زیر بحث آئے گا۔