جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان کو صرف اس نے بچایا ہوا ہے، احسن اقبال نے حکومت ہٹانے سے متعلق اہم اعلان کر دیا

datetime 20  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ کورونا ختم ہوتے ہی حکومت ہٹانے کی سرگرمیاں تیز کردیں گے، عمران خان کی حکومت کو کورونا نے بچایا ہوا ہے، دونوں جماعتیں حکومت کے ہٹانے کیلئے متفق ہیں، عید کے بعد ایپی سی میں لائحہ عمل بنائیں گے۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کے رہنماء  قمرزمان کائرہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

حکومت نے 2 سالوں میں ملک کو تباہی کے دہانے پرلاکھڑا کیا۔بھارتی ظلم کا شکار کشمیریوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے میڈیا کو بھی اپنے انتقام کا نشانہ بنایا۔ حکومتی اقدامات ریاست کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔ یہ ملک 22 کروڑعوام کی امنگوں کے مطابق چلنے کیلئے بنا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ملک عوامی امنگوں کے سوا کسی اور راستے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ملک کی معیشت کو موجودہ حکومت نے تباہ حال کردیا ہے۔عوام کا معیارزندگی دن بدن نیچے آرہا ہے۔ لوگوں کیلئے بچوں کو تعلیم دینا مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی شدید داخلی اور خارجی خطرات کا سامنا ہے۔ موجودہ حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا عوام کے امنگوں کی ترجمانی ہے۔ دونوں جماعتیں اس حکومت کے خاتمے کیلئے متفق ہیں۔ اپوزیشن کی 2 بڑی جماعتوں کا حکومت سے نجات حاصل کرنے کا مشترکہ ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس ہوگی۔ عید کے بعد ایپی سی میں تمام اپوزیشن جماعتیں اپنا لائحہ عمل پیش کرینگے۔ عمران خان کی حکومت کو کورونا نے بچایا ہوا ہے۔ کورونا کے ختم ہوتے ہی سیاسی سرگرمیوں کو مزید تیز کریں گے۔ واضح رہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ن لیگی وفد کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…