اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے اگر زمین دے دی تو مکہ اور مدینہ منورہ میں پاکستان ہاؤس کی عمارات تعمیر کی جائیں گی، رواں سال عازمین حج کا 50 ارب روپیہ جمع ہوا جو بنکوں کے شریعہ اکاؤنٹس میں رکھا گیا،اس سے 49 کروڑ روپے منافع حاصل ہوا ہے۔پیر کووقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ رواں سال عازمین حج کا 50 ارب روپیہ
جمع ہوا جو بنکوں کے شریعہ اکاؤنٹس میں رکھا گیا،اس سے 49 کروڑ روپے منافع حاصل ہوا ہے۔ یہ تمام رقم حاجیوں کے ویلفیئر فنڈ میں جاتی ہے۔ اس میں سے حاجیوں کے لئے ادویات‘ ویکسین‘ معاونین کے ٹی اے ڈی اے فنڈز اور تربیتی پروگراموں پر خرچ کی جاتی ہے۔ شگفتہ جمانی کے ضمنی سوال کے جواب میں وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ صرف ایک ارب روپے تو ادویات پر خرچ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکہ المکرمہ میں پاکستان ہاؤس سے حاجیوں کی خدمت کی جاتی ہے، مدینہ منورہ میں پہلے والا پاکستان ہاؤس منہدم ہوچکا ہے۔ عدالت کے حکم پر وہ رقم وہاں پر رکھی گئی ہے۔ سعودی حکومت سے گزارش کریں گے کہ ہمیں کوئی جگہ فراہم کی جائے جس کے بعد مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ دو مقامات پر پاکستان ہاؤس تعمیر کئے جائیں گے۔ قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے اگر زمین دے دی تو مکہ اور مدینہ منورہ میں پاکستان ہاؤس کی عمارات تعمیر کی جائیں گی، رواں سال عازمین حج کا 50 ارب روپیہ جمع ہوا جو بنکوں کے شریعہ اکاؤنٹس میں رکھا گیا،اس سے 49 کروڑ روپے منافع حاصل ہوا ہے۔پیر کووقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ رواں سال عازمین حج کا 50 ارب روپیہ جمع ہوا جو بنکوں کے شریعہ اکاؤنٹس میں رکھا گیا،اس سے 49 کروڑ روپے منافع حاصل ہوا ہے۔