اسلام آباد (این این آئی)سلام آباد ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی ٹیم آپ کے گھر آکر گاڑیوں کے نمبر لگادے گی۔ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم نے بتایاکہ ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی باقی فیسوں کی آن لائن ادائیگی بھی جلد ممکن ہو
جائے گی، اصلاحات سے ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی ریونیو کی ریکارڈ کلیشن بھی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے جو دوسرے صوبوں کیلئے بھی قابل تقلید ہے۔