پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عدالت نے حکومت سے جواب مانگ لیا

datetime 20  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر اپیل پروفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔گذشتہ روز جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر وسابق ایم این اے میاں محمد اسلم کی طرف سے دائر انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل عبدالرحیم نے کہاکہ اوگراقوانین کیخلاف حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت

بڑھائی ہیں،اوگرا کی سمری کے بغیر جون کے ختم ہونے سے پہلے ہی قیمتیں بڑھا دی گئیں،حکومت قانونی طور پر اوگرا کی سفارش کے بغیر قیمتیں نہیں بڑھا سکتی،اوگرا کے جون کے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کو پٹرول کی قیمت مقرر کرنے کی ہدایت کی جائے،عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاجبکہ اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی خواجہ امتیاز نوٹس وصول کیاجس کے بعد عدالت نے سماعت آئیندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…