پشاور (آن لائن)سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے انٹرنیشنل پروازوں میں فیملیز کے لئے سماجی فاصلے کی شرط ختم کردی ہے اتھارٹی کی جانب سے تمام ائیر پورٹس منیجرز اور ائیر لائنز انتظامیہ کو آگاہ کردیاہے ایک ہی خاندان سے
تعلق رکھنے والے مسافر ایک ہی ساتھ بیٹھ سکیں گے۔ انٹرنیشنل فلائٹ میں ایمر جنسی کے لئے 3قطاریں خالی چھوڑنے کی شرط میں نرمی کردی گئی ہے سی اے اکی ہدایات کے مطابق جہازوں میں 70فیصد تک مسافر سوار ہو نگے۔