اسلام آباد(آن لائن)رہنما مسلم لیگ(ن) محسن شاہ نواز رانجھانے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے پاکستان کی کابینہ میں غیر منتخب لوگوں کے شامل کیے جانے پر درخواست دائر کر رکھی تھی،حفیظ شیخ نہ تو منتخب ہیں، نہ سینیٹر ہیں، نہ ایم این اے ہیں،آئین کے مطابق کابینہ کے ارکان مجلس شوریٰ سے ہوں گے،غیر منتخب لوگ پاکستان کے فیصلے کر رہے ہیں جو غیر آئینی ہے۔ اسلام آبادہائیکورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے فیصلے ایسے لوگ کر رہے ہیں جو پاکستان کے شہری ہی نہیں،غیر منتخب لوگ ملکی فیصلے نہیں کرسکتے،حکومت وقت نے غیر منتخب لوگو کو کابینہ میں شامل کر کھا ہے،کل مشیروں کے دوہری شہریت سامنے آئی ہے، شہباز گل، زلفی بخاری سمیت دوسرے کئی لوگ پا کستان کے شہری نہیں،وزیراعظم کہتے تھے پاکستان کے فیصلے پاکستان کے شہریوں کو کرنے چاہیے،پاکستان کے فیصلے پاکستانیوں کو کرنے چاہیے،وزیر اعظم خود کہا کرتے تھے پاکستان کے فیصلے پاکستان کے شہریوں کو کرنے چاہیئں، وزیر اعظم جو کہا کرتے تھے،اس سے یو ٹرن لے لیا،کابینہ میں حساس نوعیت کے معاملات آتے ہیں،یہ پاکستان کے عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے،عدالت سے رجوع کر رکھا ہے، چاہتے ہیں عدالت قانون و آئین کے مطابق فیصلے کرے،پاکستان آزاد ہو چکا ہے، پاکستان کو آج بھی گورنر جنرلز کے ذریعے چلائیں گے تو کیا فائدہ؟سمجھتا ہوں کہ یہ سیاسی کارکن اور عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔ محسن شاہ نواز رانجھانے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے پاکستان کی کابینہ میں غیر منتخب لوگوں کے شامل کیے جانے پر درخواست دائر کر رکھی تھی،حفیظ شیخ نہ تو منتخب ہیں، نہ سینیٹر ہیں، نہ ایم این اے ہیں،آئین کے مطابق کابینہ کے ارکان مجلس شوریٰ سے ہوں گے،غیر منتخب لوگ پاکستان کے فیصلے کر رہے ہیں جو غیر آئینی ہے۔ اسلام آبادہائیکورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے فیصلے ایسے لوگ کر رہے ہیں جو پاکستان کے شہری ہی نہیں،غیر منتخب لوگ ملکی فیصلے نہیں کرسکتے