اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

سبزیوں و پھلوں اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ، سرکاری نرخ بھی بڑھ گئے

datetime 20  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن)عید قریب آتے ہی سبزیوں و پھلوں اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ،،چند روز قبل35روپے فی کلو میں فروخت ہونیوالے ٹماٹر نے بھی سنچری مکمل کرلی۔سرکاری نرخوں میں اضافے سے ماڈل بازاروں میں بھی قیمتیں بڑھ گئیں،ایک ہفتے میں ادرک 55 روپے،میتھی20، بند گوبھی 15،سبز مرچ دس،شملہ16 اور مٹر دس روپے مزید مہنگے ہوگئے۔آن لا ئن کے مطابق

ادرک 55 روپے اضافے کے بعد 370،میتھی 20 روپے اضافے کے بعد 90، بند گوبھی 15 روپے اضافے کے بعد48،سبز مرچ دس روپے اضافے کے بعد 95، شملہ مرچ 16 روپے اضافے کے بعد 78 جبکہ مٹر دس روپے اضافے کے بعد 190 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ چند روز قبل 35 روپے میں فروخت ہونیوالے ٹماٹر کے نرخ بھی بڑھ گئے،ماڈل بازاروں میں ٹماٹر85روپے جبکہ عام مارکیٹ میں سنچری مکمل کرلی۔یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ پھل بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئے ہیں۔سیب 42 روپے اضافے کے بعد 242،انگور سندر خانی 45 روپے اضافے کے بعد 210،الیچی 50 روپے اضافے کے بعد 320،آلو بخارا 175،آڑو 200،جبکہ فالسہ 25 روپے اضافے کے بعد220 روپے فی کلو تک جا پہنچا۔بڑی عید پر مصالحہ جات کے زیادہ استعمال کے پیش نظر ان کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ عام مارکیٹ میں تو سرکاری نرخوں پر کسی صورت عملدرآمد نہیں ہوتا،ماڈل بازاروں میں کم سے کم سرکاری نرخوں پر اشیادستیاب ہوتی ہیں،مگر کوالٹی بس ٹھیک ہی ہوتی ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے عوام کو چینی کی قلت کا سامنا رہا ہے جبکہ گندم کی قلت سے بھی عوام کے لیے دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل بنا ہوا ہے اوراب سب سے بڑی پریشانی سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں اضافے سے غریب شہریوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے، عید پر ریلیف کے بجائے شہریوں پرمہنگائی کا مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…