لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ لاہور کے موقع پر باہمی مشاورت کے بعد لاہور سمیت صوبے بھر کے شادی ہالز عیدالاضحی کے بعد فوری طورر پر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نے شادی ہالز کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز تیار کرلئے ہیں۔ جو شادی ہالز مالکان کے حوالے کردئیے گئے ہیں۔ جبکہ شادی ہالز مالکان کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ عیدالاضحی
تک اپنے اپنے شادی ہالز میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر انتظامات کو مکمل کریں شادی ہال کھولنے کا باضابطہ اعلان عیدالاضحی کے بعد کیا جائے گا واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے شادی ہالز مالکان اور شادی ہالز سے منسلک مختلف انڈسٹریز کے مالکان اور ملازمین مشترکہ طور پر احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ انہوں نے یہ معاملہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سامنے بھی اٹھا رکھا ہے۔