بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

شہباز گل، زلفی بخاری سمیت دوسرے کئی لوگ پا کستان کے شہری نہیں غیر منتخب لوگ پاکستان کے فیصلے کررہے ہیں جو غیر آئینی ہے ،حکومت پر شدید تنقید

datetime 20  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ غیر منتخب لوگ پاکستان کے فیصلے کررہے ہیں جو غیر آئینی ہے ،شہباز گل، زلفی بخاری سمیت دوسرے کئی لوگ پا کستان کے شہری نہیں،آئین کے مطابق کابینہ کے ارکان مجلس شوریٰ سے ہوں گے،پاکستان کے فیصلے پاکستانیوں کو کر نے چاہئیں ۔ میڈیا سے گفتگو محسن شاہ نواز رانجھا نے کہاکہ

مسلم لیگ (ن )کی جانب سے پاکستان کی کابینہ میں غیر منتخب لوگوں کے شامل کیے جانے پر درخواست دائر کر رکھی تھی۔محسن شاہ نواز رانجھا نے کہاکہ حفیظ شیخ نہ تو منتخب ہیں، نہ سینیٹر ہیں، نہ ایم این اے ہیں، آئین کے مطابق کابینہ کے ارکان مجلس شوریٰ سے ہوں گے۔محسن شاہ نواز رانجھا نے کہاکہ غیر منتخب لوگ پاکستان کے فیصلے کر رہے ہیں جو غیر آئینی ہے، پاکستان کے فیصلے ایسے لوگ کر رہے ہیں جو پاکستان کے شہری ہی نہیں۔محسن شاہ نواز رانجھا نے کہاکہ شہباز گل، زلفی بخاری سمیت دوسرے کئی لوگ پا کستان کے شہری نہیں،وزیراعظم کہتے تھے پاکستان کے فیصلے پاکستان کے شہریوں کو کرنے چاہئیں ،پاکستان کے فیصلے پاکستانیوں کو کرنے چاہئیں ۔ محسن شاہ نواز نے کہاکہ وزیر اعظم جو کہا کرتے تھے، اس سے یو ٹرن لے لیا، کابینہ میں حساس نوعیت کے معاملات آتے ہیں، یہ پاکستان کے عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔محسن شاہ نواز رانجھا نے کہاکہ عدالت سے رجوع کر رکھا ہے، چاہتے ہیں عدالت قانون و آئین کے مطابق فیصلے کرے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان آزاد ہو چکا ہے، پاکستان کو آج بھی گورنر جنرلز کے ذریعے چلائیں گے تو کیا فائدہ؟ ۔ انہوںنے کہاکہ سمجھتا ہوں کہ یہ سیاسی کارکن اور عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…