اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے مشیران کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے دوبارہ جواب طلب کرلیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے مشیران کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔درخواست گزار رکن قومی اسمبلی محسن نواز رانجھا عدالت میں پیش ہوئے۔انہوںنے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ قانون کے مطابق
وزیر اعظم کے مشیر وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں ہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے کہاکہ مشیر کابینہ کا حصہ نہیں ہو سکتے، مشیر کابینہ کی سب کمیٹی کے حصہ بن سکتے ہیں۔ محسن نوازرانجھا نے کہاکہ کس قانون کے تحت مشیر وفاقی کابینہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں؟۔عدالت نے دوبارہ وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔