پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا پہلی پوزیشن کس نے حاصل کی؟اہلخانہ خوشی سے نہال

datetime 20  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق پہلی پوزیشن 1097 نمبر لے کر دو بچیوں نے حاصل کر لی ۔ نتائج کے مطابق آرمی پبلک سکول کی مناحل امان اور ماڈل کالج کی خنشہ نشاء یعقوب ملک نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

1096نمبروں سے دوسری پوزیشن پر دو طلباء ، تیسری پوزیشن پر 1095 نمبر لینے والے گیارہ طلبا کامیاب قرار پائے ۔1096 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں فہیم عباس، زرتاشہ عباسی شامل ہیں جبکہ 1095 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں قیوم احمد، محمد عثمان فاروق اور عبداللہ شاہد شامل ہیں ،تیسری پوزیشن لینے والوں میں عبید خان، جلال خان، عفرہ انجم اور مسبیح منہاس ،عاشہ ہرل، خدیجہ الظاہرہ، زینب نقیب، حورہن کشور بھی تیسری پوزیشن لینے والوں میں شامل ہیں ۔چیئرمین فیڈرل بورڈ راو عتیق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی ہدایات کے مطابق بچوں کو پروموٹ کر رہے ہیں،پورے پاکستان میں پہلے نتائج فیڈرل بورڈ دے رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نویں کلاس کی پرفارمنس کے مطابق دسویں کے طلباء کو تین فیصد اضافی نمبر دئیے گئے ہیں۔ پارلیمانی سیکرٹری وجہہ اکرم نے کہاکہ کورونا کے باعث امتحانات، نتائج اور سکول کھولنے کے حوالے سے چیلنجز درپیش ہیں ۔ وجیہہ اکرم نے کہاکہ اصوبوں نے وفاق کے ساتھ تعاون کیا، یکساں پالیسی بنائی گئی، یکساں نصاب مدارس میں لاگو کر رہے ہیں، یکساں مواقع میسر ہوں گے،مدارس کے بچے کم سہولیات کے باوجود بہتر نتائج دے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…