جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر طیارے کی ور چوئل رائل ائیرٹیٹو شومیں شرکت ، وطن عزیز کا نام سر بلند کردیا

datetime 20  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر طیارے کی ور چوئل رائل ائیرٹیٹو شومیں شرکت نے وطن عزیز کا نام سر بلند کردیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق یہ دن پوری قوم کیلئے باعث فخر تھا جب  ملکی سطح پر تیار کردہ پاک فضائیہ کا JF-17تھنڈر  طیارہ  برطانیہ میںمنعقد ہونے والے ورچوئل رائل انٹر نیشنل ائیر ٹیٹو شو میں پہلی مرتبہ شریک ہوا۔ نمبر  16اسکواڈرن کے

اس ملٹی رول لڑاکا طیارے کے علاوہ نمبر21   اسکواڈرن کے  C-130  ہرکولیس طیارے نے بھی اس یادگار ایونٹ میں شرکت کی۔ اس سال  COVID-19 کی وجہ سے اس ائیر شو میں دنیا بھر کی فضائی افواج کو شرکت کرنے والے طیاروں اور عملے کی مختصر دورانیے کے ویڈیو کلِپ بھجوانے کا کہا گیاتھا۔ منتظمین کی جانب سے وضع کردہ قواعدو ضوابط کے تحت پاک فضائیہ نے  ائیر شو میں شرکت کرنے والے طیاروں کے   عملے کے پیغامات کی ویڈیوز ارسال کیں جنہیں  اس ائیر شو کے آفیشل سوشل میڈیا چینلز پر ٹیلی کاسٹ کیا گیا ۔ ایوی ایشن کے دلدادہ عوام کی ایک بڑی تعداد نے ان ویڈیوز کو بہت سراہا ۔اس شو میں شرکت  نہ صرف  بین ا لاقوامی سطح پر JF-17 تھنڈر کی تشہیر کا باعث بنے گی  بلکہ پاکستان کے مثبت پہلوکو اجاگر کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گی۔سوشل میڈیا صارفین کی ایک کثیر تعداد  ورچوئل فلائنگ ڈسپلے، انٹر ویوز اور جدید طیاروں  کی ورطہ حیرت میں ڈالنے والی ائیریل فوٹیجز سے لطف اندوز ہوئی۔   اس میگا شو میں ہر سال  دنیا بھر کی مختلف فضائی افواج ، جہاز سازی اور ائیرو سپیس ٹیکنالوجی کی صنعتیں اپنی مصنوعات کے ساتھ شریک ہوتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…