پیپلزپارٹی حکومت کی کے الیکٹرک پر 2009 میں نوازشات کی بارش 31 ارب کے بقایاجات حکومتی خسارہ قرار دیکر معاف ،کمپنی کی بینکوں کو ادائیگیوں کی گارنٹی بھی خود ہی اٹھالی، معاہدہ سامنے آگیا

20  جولائی  2020

کراچی(این این آئی) کے الیکٹرک اور پیپلز پارٹی کی حکومت کے مابین ایک معاہدہ سامنے آیا ہے جس میں کے الیکٹرک کو ہر قسم کے خسارے سے بری الذمہ قرار دیا گیا اور اربوں روپے کے بقایا جات بھی معاف کر دیے گئے۔ترمیمی معاہدے 2009کے تحت پیپلزپارٹی نے کے الیکٹرک کے ذمے31ارب روپے کے بقایاجات معاف کیے جس میں کے الیکٹرک ہر قسم کے خسارے سے بری الذمہ قرار پائی گئی۔ کے الیکٹرک کے تمام بقایاجات حکومتی خسارہ قرار دے کر معاف کیے گئے جبکہ معاہدے میں کمپنی کی بینکوں کو ادائیگیوں کی گارنٹی بھی حکومت نے اٹھا لی۔ترمیمی معاہدے میں

کمپنی کو ملکی قوانین سے متصادم آرڈر پاس کرنے کا بھی اختیار ملا۔ معاہدے میں صاف لکھا ہے کہ کمپنی درخواست دے تو ملکی قوانین سے متصادم آرڈرز کے حوالے سے حکومتی ادارے بھرپور معاونت کریں گے۔ معاہدے کے تحت کمپنی سہ ماہی رپورٹ فراہم کرنے کی پابند تھی۔اسی معاہدے میں ہی وفاق کی جانب سے کے الیکٹرک کو 650 میگاواٹ اضافی بجلی نیشنل گرڈ سے دینے کی شق شامل کی گئی، جو آج بڑھ کر 850 میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔ترمیمی معاہدے پر اس وقت کے سیکریٹری پاور اور سی ای او کے الیکٹرک کے دستخط موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…