ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن دوباہ اوپن ، اب کی باروزیراعظم رضاکاروں سے کیا کام لینے جا رہے ہیں ؟ بڑی فیصلہ کرلیا گیا

datetime 20  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)حکومت نے عید کے فوری بعد ٹائیگر فورس ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے ،وزیر اعظم عمران خان بدھ کو نوجوانوں کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور ملک امین اسلم سے ملاقات نے کی۔

جس میں ملک کی سیاسی صورت حال سمیت باالخصوص ٹائیگر فورس سے متعلق اہم امو ر پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں عید کے فوری بعد “ٹائیگر فورس ڈے” منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،وزیر اعظم اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں نوجوانوں سے شجر کاری مہم میں حصہ لینے کی اپیل بھی کریں گے،ٹائیگر فورس رضا کار ملک بھر میں شجر کاری کی مہم میں حصہ لیں گے،نوجوان رضا کار مون سون پلانٹیشن کے دوران 1 کروڑ درخت لگائیں گے،ملاقات میں ٹائیگر فورس رضا کاروں کی تعداد بڑھانے کیلئے رجسٹریشن دوبارہ اوپن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ رجسٹریشن آئندہ چند روز میں ایپلیکیشن کے ذریعے اوپن کر دی جائیگی،نوجوان تیاری کریں، وزیراعظم نئی ذمہ داریوں کو اعلان کرنے والے ہیں،ٹائیگر فورس نے کورونا وباء کے دوران ذمہ داریاں زبردست انداز میں نبھائی ہیں ،شاندار خدمات پر نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،نوجوانوں کو ملکی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنے کا بھرپور موقع دینا چاہتے ہیں،نوجوان سیاسی وابستگی اور نظریات سے بالاتر ہو کر صرف ملک کا سوچیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…