بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکمرانوں کو جگانے کیلئے ہارن بجانا کافی نہیں اس کیلئے صور اسرافیل بھی پھونکا جائے پی ٹی آئی کا ایک وزیرسارے گل کھلارہاہے،حسن نثار نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

datetime 20  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو جگانے کیلئے ہارن بجانا کافی نہیں اس کیلئے صور اسرافیل بھی پھونک دیا جائے تب بھی شاید یہ نہ جاگیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں پاکستانیت زیادہ ہوتی ہے کیونکہ مقام بدلنے سے ماں تبدیل نہیں ہوتی،

عمران خان نے نئی بات نہیں کی کہ تبدیلی میں سسٹم رکاوٹ ہے، 14اگست 1947ء ہماری آزادی کا نہیں آقاؤں کی تبدیلی کا دن ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار کا کہنا تھا کہ اس ملک اور عوام کو سسٹم سے آزادی ملے بغیر حقیقی آزادی نصیب نہیں ہوگی، یہ نظام عجیب و غریب مکروہ گندہ غلیظ چوں چوں کا مربہ ہے، اس سسٹم میں بہت کچھ وہ ہے جو انگریزوں نے غلامو ں کیلئے وضع کیا تھا جبکہ کچھ ہماری شرارتیں اور کمینگیاں ہیں۔وزیراعظم کے سات معاونین خصوصی کی دہری شہریت کے حوالے سے حسن نثار کا کہنا تھا کہ پاکستانی دنیا میں جہاں بھی ہو وہ پاکستانی ہی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں پاکستانیت زیادہ ہوتی ہے کیونکہ مقام بدلنے سے ماں تبدیل نہیں ہوتی، حسین حقانی جیسے لوگ چالیس پچاس لاکھ میں ایک آدھ ہوتے ہیں۔حسن نثار نے کہا کہ عمران خان جیسے آدمی کو معمولی کریڈٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے، کورونا میں کمی اگر عمران خان کا کریڈٹ بھی ہے تو خود چپ رہیں دوسروں کوکہنے دیں۔لاہور میں تقرریوں اورتبادلوں سے لے کر ٹھیکوں تک کی بندربانٹ ہورہی ہے، پی ٹی آئی کا ایک وزیر مع اپنے برادران سارے گل کھلارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…