’پشاور(آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں کی دور حکومت میں مہنگائی کا طوفان سر چڑھ کر بولنے لگا ہے، پٹرول، گیس اور چینی کے بعد آٹا بھی مزید مہنگا کردیا گیا ہے۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی کی صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور کا کہنا تھا کہ عمران خان جس چیز کا نوٹس لیتا ہے، دوسرے دن تو مارکیٹ سے غائب کردیا جاتا ہے
اور پھر اگلے دن مہنگا کرکے عوام کو تسلیاں دی جاتی ہیں۔ کپتان صاحب کو ایک نوٹس اپنے نوٹسز کا بھی لینا چاہیئے جس نے عوام کو جینا دو بھر کردیا ہے۔خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور گندم کی قلت کے بعد عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں۔ اس وقت مارکیٹ میں سادہ آٹا فی بوری 1150جبکہ فائن آٹا 1250روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جو ایک غریب فرد کے بس سے باہر ہے۔ ثمرہارون بلور کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندے ہی عوامی مسائل کا ادراک رکھتے ہیں، غیرملکیوں سے حکومتیں چلانے والے حکمرانوں کو عوامی مسائل کا احساس نہیں ہوسکتا۔ آٹا چینی چوروں کے خلاف کارروائی کے دعویداروں نے انہی چوروں کو راستہ دیا اور باہر ملک بھجوادیا۔ مارکیٹ میں چینی بھی مہنگی کردی گئی اور گذشتہ ہفتے کے بعد فی کلو چینی کی قیمتوں میں ڈھائی روپے اضافہ سامنے آیا ہے لیکن ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران مجرمانہ خاموشی اختیار کرچکے ہیں۔ اگر رویہ اسی طرح غیر سنجیدہ رہا تو جلد ہی عوامی سمندر اس تبدیلی سرکار کو لے ڈوبے گی۔ ثمرہارون بلور نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں کی دور حکومت میں مہنگائی کا طوفان سر چڑھ کر بولنے لگا ہے، پٹرول، گیس اور چینی کے بعد آٹا بھی مزید مہنگا کردیا گیا ہے۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی کی صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور کا کہنا تھا کہ عمران خان جس چیز کا نوٹس لیتا ہے، دوسرے دن تو مارکیٹ سے غائب کردیا جاتا ہے