بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

ایئر لائنز کی غفلت کی وجہ سے ملکی ایئر پورٹس پر مسافروں کی سہولت کا جدید سسٹم فعال نہ ہو سکا، سول ایوی ایشن کی جانب سے وارننگ جاری

datetime 19  جولائی  2020 |

کراچی(این این آئی)ملک کے ایئر پورٹس پر مسافروں کی سہولت کے لیے نصب کیا گیا جدید سسٹم تاحال غیر فعال ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی، اسلام آباد سمیت ملک کے 5 بڑے ایئر پورٹس پر جدید سیلف چیک اِن سسٹم نصب کیا گیا تھا، تاہم یہ جدید سیلف چیکنگ سسٹم 8 ماہ گزرنے کے باوجود فعال نہیں ہو سکاہے۔معلوم ہوا ہے کہ ایئر لائنز کی جانب سے جدید سیلف چیکنگ سسٹم پر اپنا سافٹ ویئر انسٹال نہیں کیا جا سکا ہے،

سافٹ ویئر انسٹال نہ ہونے کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک جانے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔کراچی ایئر پورٹ منیجرنے بتایاکہ تمام ایئر لائنوں کو متعدد بار خطوط لکھے جا چکے ہیں کہ وہ اپنے سافٹ ویئر کو اپ گریڈ کر لیں، تاکہ جدید مشینوں کے نصب ہونے سے مسافر اپنا بورڈنگ پاس خود کار طریقے سے حاصل کرسکیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کے مطابق جدید چیک ان سسٹم سے ہینڈ کیری بیگجز والے مسافروں کو سہولت میسر ہوگی، ایئر پورٹ پر چیک ان اور بورڈنگ سسٹم کو آپریٹ کرنے والی کنٹریکٹر کمپنی کو بھی وارننگ دی گئی ہے کہ فوری طور پر سسٹم کو فعال کرے۔سی اے اے کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر 3، پشاور، کوئٹہ، ملتان اور فیصل آباد ایئر پورٹ پر دو دو جدید چیک ان سسٹم مشینیں نصب کی گئی ہیں، تمام ایئر لائنز کو بھی CUPPS سسٹم کو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، اور کہا گیا تھا کہ سسٹم کو ایئر لائن اپنے نیٹ ورک سے فوری منسلک کریں۔خیال رہے کہ سی اے اے نے 15 سے زائد جدید مشینیں بڑے ایئر پورٹس پر مسافروں کی سہولت کے لیے نصب کی ہیں۔ ملک کے ایئر پورٹس پر مسافروں کی سہولت کے لیے نصب کیا گیا جدید سسٹم تاحال غیر فعال ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی، اسلام آباد سمیت ملک کے 5 بڑے ایئر پورٹس پر جدید سیلف چیک اِن سسٹم نصب کیا گیا تھا، تاہم یہ جدید سیلف چیکنگ سسٹم 8 ماہ گزرنے کے باوجود فعال نہیں ہو سکاہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…