اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

آئین وزیراعظم کو معاونین خصوصی رکھنے کی اجازت دیتا ہے،دوہری شہریت کی پابندی صرف رکن پارلیمنٹ کیلئے ہے،حقیقت سامنے آ گئی

datetime 19  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ آئین وزیراعظم کو ٹیکنیکل معاونت کے لئے معاونین خصوصی رکھنے کی اجازت دیتا ہے،دوہری شہریت کی پابندی صرف رکن پارلیمنٹ کے لئے ہے،عوام عیدالاضحی پر ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں گے تو عید بھی اچھی گزرے گی اور معیشت کا پہیہ بھی چلتا رہے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ آئین نے اجازت دی ہے کہ

وزیراعظم ٹیکنیکل لوگوں کو معاون خصوصی رکھ سکتے ہیں،ممکن ہے کہ معاونین کے حوالے سے قانون سازی بھی ہوجائے۔رکن پارلیمنٹ کے لئے شرط ہے کہ وہ دہری شہریت نہ رکھتا ہو،اس حوالے سے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں بحث بھی ہوچکی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ کورونا کیسز میں واضح کمی نظر آئی ہے،ہمارے خطے میں بہت سے ممالک کورونا وائرس کے متعلق مشکلات کا شکار ہیں،ہمیں ایس او پیز پر عملدرآمد کی اشد ضرورت ہے،ایس اوپیز پر عملدرآمد جاری رہا تو معیشت بھی چلتی رہے گی اور عید بھی اچھی گزرے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام ماسک پہن کر رکھیں اور جیسے ہی موقع ملے ہاتھ صابن سے دھوتے رہیں،اس سادہ سی تدبیر پر عمل کرکے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ حکومت میڈیا کے ساتھ مل کر ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے آگاہی دیتی رہے گی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ آئین وزیراعظم کو ٹیکنیکل معاونت کے لئے معاونین خصوصی رکھنے کی اجازت دیتا ہے،دوہری شہریت کی پابندی صرف رکن پارلیمنٹ کے لئے ہے،عوام عیدالاضحی پر ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں گے تو عید بھی اچھی گزرے گی اور معیشت کا پہیہ بھی چلتا رہے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ آئین نے اجازت دی ہے کہ وزیراعظم ٹیکنیکل لوگوں کو معاون خصوصی رکھ سکتے ہیں،ممکن ہے کہ معاونین کے حوالے سے قانون سازی بھی ہوجائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…