ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایبٹ آباد کے ایس ایس پی طارق محمود عوام کی حمایت میں بول پڑے، ٹریفک پولیس والوں کو بھاری جرمانے کرنے سے منع کر دیا۔ ٹریفک پولیس والوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں آپ نے جرمانوں کی حد ہی کر دی ہے، لوگ بے چارے کورونا وائرس سے پہلے پریشان ہیں اوپر سے آپ لوگوں نے بھاری جرمانے کر دیے ہیں چالان کی مد میں۔ انہوں نے ٹریفک وارڈنز
کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو شہریوں کے غیر ضروری اور بھاری چالان کرے گاوہ ٹریفک پولیس میں نہیں رہے گا۔ ایس ایس پی نے کہا کہ جون اور جولائی میں آپ لوگوں نے بے تحاشا چالان کیے، آپ لوگ نہ تو ریونیو ڈپارٹمنٹ سے ہیں اور نہ ہی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نمائندے ہیں، آپ کا کام ٹریفک کی روانی بہتر بنانا اور شہریوں کی مدد کرنا ہے۔ٹریفک کی روانی میں جو خلل ڈالے آپ اس کا چالان کریں۔ ایس ایس پی نے کہا کہ باہر سے سیاح آتے ہیں، مسافر آتے ہیں، کسی غریب کی گاڑی میں بکری، گائے ہوتی ہے، اس پر جرمانہ، ہر ایک پر جرمانہ کیا جارہا ہے، آپ کا کام جرمانے کرکے کمیشن بنانا نہیں۔ایس ایس پی طارق محمود نے کہا کہ جرمانہ صرف تیز رفتاری، کمسن بچوں کی ڈرائیونگ اور بغیر ہیلمٹ والوں کیخلاف کیا جائے۔ ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ ایبٹ آباد کے ایس ایس پی طارق محمود عوام کی حمایت میں بول پڑے، ٹریفک پولیس والوں کو بھاری جرمانے کرنے سے منع کر دیا۔ ٹریفک پولیس والوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں آپ نے جرمانوں کی حد ہی کر دی ہے، لوگ بے چارے کورونا وائرس سے پہلے پریشان ہیں اوپر سے آپ لوگوں نے بھاری جرمانے کر دیے ہیں چالان کی مد میں۔ انہوں نے ٹریفک وارڈنز کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو شہریوں کے غیر ضروری اور بھاری چالان کرے گاوہ ٹریفک پولیس میں نہیں رہے گا۔