اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کا 2019-20ء میں تجارتی خسارہ 27 فیصد کم ہو گیا ہے، پاکستان بزنس فورم نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اس سے ملکی معیشت کو 8اعشاریہ 6 ارب ڈالر کا فائدہ ہوا ہے۔ بزنس فورم کا کہنا ہے کہ پاکستانی توانائی کی ضرورت زیادہ تر
درآمد ی ذرائع سے پوری ہوتی ہیں لیکن عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان کو کافی بچت ہوئی ہے، مئی کے مہینے میں تیل کے بحران کی وجہ سے تین کمپنیوں نے آئل درآمد نہیں کیا اس وجہ سے بھی درآمدات کا حجم کم رہا ہے۔