جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

خیبرپختونخوامیں سب سے بڑے بالاکوٹ ہائیڈروپاورپراجیکٹ شروع کرنے کا آغاز 300میگاواٹ بجلی کی پیداوار،صوبے کو سالانہ کتنی آمدن ہوگی؟تفصیلات جاری

datetime 19  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)خیبرپختونخواحکومت رواں سال ایشیائی ترقیاتی بینک کے مالی تعاون سے ضلع مانسہرہ میں دریائے کنہارپرصوبے کے سب سے بڑے پن بجلی کے منصوبے بالاکوٹ ہائیڈروپاورپراجیکٹ، 300میگاواٹ پرتعمیراتی کام کاآغازکرے گی۔

اس سلسلے میں بالاکوٹ ہائیڈروپاورپراجیکٹ کوشروع کرنے کے لئے کنسلٹنٹ کی تقرری کی منظوری دے دی گئی ہے اورٹینڈرنگ کے بعد معاہدے کے لئے بھی اجازت لے لی گئی ہے۔محکمہ توانائی کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن(پیڈو)کے ملازمین کے سروس سٹرکچرمیں اصلاحات لاتے ہوئے ملازمین کے نئے سروس رولزکی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ ان امورکی منظوری پیڈوبورڈآف ڈائریکٹرز کے منعقدہ48ویں اجلاس زیرصدارت چیئرمین بورڈنثارمحمد خان میں دی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری توانائی ظفرالاسلام خٹک،حسن ناصرخان، عبدالصدیق،ارباب خداداد، بخت زمان اورچیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرنعیم خان سمیت دیگر بورڈ ممبرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرنعیم خان نے بتایا کہ بالاکوٹ ہائیڈروپاورپراجیکٹ صوبے کے لئے توانائی کا اہم ترین اورسب سے بڑا منصوبہ ہے جس کی جلد تکمیل ممکن بناناہمارے لئے بڑاچیلنج ہے۔ یہ منصوبہ 722ملین ڈالرزیعنی 87ارب روپے کی خطیررقم سے آئندہ 7سالوں کے دوران مکمل کیا جائے گاجس میں80فیصدرقم یعنی580ملین ڈالرز ایشیائی ترقیاتی بینک فراہم کرے گا اورباقی رقم صوبائی حکومت اپنے وسائل سے فراہم کرے گی۔ منصوبے کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ 33ملین ڈالرزکی آمدن ہوگی۔

اجلاس میں بالاکوٹ پن بجلی کے منصوبے کے لئے کنسلٹنٹ کی تقرری کے لئے منظوری دی گئی۔ بعدازاں اجلاس میں پیڈوملازمین کے سروس سٹرکچر میں اصلاحات لانے کے سلسلے میں قائم ریفارمزکمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں بنائے گئے پیڈوسروس رولز2020کی بورڈنے منظوری دی جس کے بعد ملازمین کی پروموشن کے زیرالتواء کئی کیسزحل ہوجائیں گے جوکہ ادارے کے ملازمین کا دیرینہ مطالبہ تھا۔

اس موقع پر چیئرمین بورڈ نثارمحمد خان نے پیڈوملازمین کے نئے سروس رولزکی منظوری کے بعد اس عزم کا اظہارکیا کہ اب ملازمین کو مزید دلجمعی کے ساتھ کام کرناہوگااوربورڈ ملازمین کے دیگرمسائل کے حل کے لئے اپناکردارادارکرے گا۔انہوں نے کہا کہ نئے سروس رولز سے ادارے کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔آخر میں پیڈوبورڈ نے ریفارمز کمیٹی میں بورڈ ممبرز حسن ناصر اورعبدالصدیق کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…