اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے بعد صوبائی وزیر جنگلی حیات اسد کھوکھر کو پنجاب کابینہ سے فارغ کر دیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ صوبائی وزیر کو فارغ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم نے لاہور کے دورے کےدوران کیا ہے ۔ اسد کھوکھر کے پاس جنگلی حیات کی وزارت تھی جنہیں وزیر
بنانے کی شدید مخالفت سامنا کرنا پڑا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ جب وہ وزیر بنے تو نہیں کچھ عرصے تک کوئیمحکمہ نہیں دیا گیا پھر کچھ ماہ کے بعد انہیں جنگلی حیات کا محکمہ ملا ۔وزارت سے فارغ ہونے والے اسد کھوکھر نے بتایا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر خود استعفیٰ دیا جسے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے منظور کیا ۔