اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ مجھے کبھی کسی نے لفافہ دینے کی جرأت نہیں کی۔ گولی برداشت کرسکتا ہوں لیکن ماں کو دی گئی گالی نہیں۔ بچت نہیں کرتا
اس لئے اپنا ذاتی مکان نہیں بناسکا۔پروگرام کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ میں مشین گن اور اینٹی ایئر کرافٹ بھی چلا چکا ہوں۔ موسیقی کے بغیر گزارا نہیں ہوتا۔مجھے محبت بھی وقت سے پہلے ہوگئی۔جذباتی پن پر چاہتے ہوئے بھی قابو نہیں پاسکا۔