اسلام آباد (این این آئی)منیجنگ ڈائریکٹرپاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (ایم ڈی پی ٹی وی) عامر منظور نے ٹی وی لائسنس فیس کے حوالے سے وضاحت کردی ہے۔ایم ڈی پی ٹی وی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کا اہم قومی کردار غیر تجارتی نوعیت کا ہے، شہریوں سے لیا جانے والا ٹیکس ٹی وی سیٹ رکھنے اور نشریات موصول کرنے کی
صورت میں وصول کیا جاتا ہے۔عامر منظور کے مطابق یہ فیس ٹی وی سیٹ رکھنے پر چارج ہوتی ہے اس کا پی ٹی وی کی نشریات دیکھنے سے تعلق نہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی وی کے اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ ،ملتان اور مظفر آباد میں سینٹرز کام کررہے ہیں جو اتنے محاصل پیدا کرنے کی بھی صلاحیت نہیں رکھتے کہ اپنے تمام منصوبوں کے اخراجات پورے کرسکیں۔