ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’آپ نے ہی کہا تھا کہ آپ کی دہری شہریت ہو اور آپ یہاں وزیر بھی ہوں، یہ نہیں ہوسکتا‘‘ عمران خان سے غیرملکی شہریت والے مشیروں، وزیروں سے استعفے لینے کا مطالبہ کردیا گیا

datetime 19  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آ ن لائن ) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وز یروں کی برطرفی کا چیلنج کردیا، عمران صاحب آپ نے کہاتھا کہ ’’آپ کی دوہری شہریت ہو اور آپ یہاں وزیر بھی ہوں، یہ نہیں ہوسکتا‘‘۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران صاحب غیرملکی شہریت رکھنے والے اپنے مشیروں، وزیروں سے استعفی لیں، عمران صاحب آپ نے کہا تھا کہ ’’یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ کی دوہری شہریت بھی ہو اور آپ ملک کے مستقبل کے فیصلے بھی کریں آپ نے ہی کہاتھا کہ ’’اگر آپ کے پاس دوسری ملک کا پاسپورٹ ہو تو اسے پارلیمان میں نہیں بیٹھنا چاہئے‘‘ مگر اب دوہری شہریت رکھنے والوں کو بائیس کروڑ عوام کی قسمت کے فیصلے کیوں کرنے دے رہے ہیں ؟عمران صاحب آج غیرملکی پاسپورٹ والوں کو کابینہ میں کیوں بٹھا رکھا ہے؟ جن کا پاکستان میں کچھ نہیں، انہیں آج اپنی کابینہ میں بٹھا کر کیوں فیصلے کرا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک پر غیرملکی ٹولہ مسلط ہونے کی وجہ سے عوام بے روزگاری، معاشی تباہی اور بھوک میں مبتلا ہیں، 23 سب فارن فنڈنگ اکاونٹس کی پیداوار مشیروں اور وزیروں کا ٹولہ ہے جو تحفے میں عمران صاحب کو ملا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…