بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

عاصمہ کی آکاش بن کر لڑکی سے شادی، اصل معاملہ ہے کیا؟نکاح خواں نے کیا کہا؟حقیقت کھل کر سامنے آگئی

datetime 19  جولائی  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پچھلے کچھ دنوں سےعاصمہ بی بی سے آکاش بننے والے کی نیہا سے شادی کا کیس عدالت میں چل رہا ہے کہ آکاش مرد ہے یا نہیں؟ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معاملہ کچھ یوں ہے کہ ٹیکسلا کی رہائشی عاصمہ بی بی ٹیکسلا میں ٹیچر تھی اور نیہا اس کی شاگرد۔

تقریباً ڈیڑھ سال پہلے عاصمہ بی بی کو ہارمونز میں تبدیلی محسوس ہونا شروع ہوئی۔عاصمہ بی بی نے ڈاکٹر سے رابطہ کیا اور آپریشن کے بعد وہ لڑکا بن گئی اور اپنا نام آکاش رکھ کرنادرا سے اپنا نیا شناختی کارڈ بھی بنوالیا۔ پھر آکاش نے اپنی شاگرد نیہا سے کورٹ میں شادی کرلی جس پر شور مچا کہ 2 لڑکیوں نے آپس میں شادی کر لی، نیہا کے والد نے اس کورٹ میرج کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تاہم نکاح خواں قاری محمد سعید کا کہنا ہے اس نے تمام قانونی تقاضے پورے کیے ہیں۔عاصمہ بی بی یعنی موجود ہ آکاش کا کہنا ہے کہ وہ ایک سال پہلے تبدیلی جنس کے بعد مرد بن چکا ہے، میڈیکل رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آ جائیں گے، مگر جو کچھ ہو رہا ہے ، اس سے وہ دونوں انتہائی ذہنی کرب کا شکار ہیں جس کی وجہ میڈیا اور خاص طور پر سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آکاش اور نیہا کی شادی سے پہلے منگنی بھی ہوئی ، تب دونوں خاندان راضی تھے مگر سوشل میڈیا پر چرچا ہوا تو معاملہ بگڑ گیا اور پھر آکاش کے مطابق انہوں نے کورٹ میرج کرنے کا فیصلہ کیا تاہم دلہن نیہا کے والد تب بھی ساتھ تھے۔ آکاش کا دعویٰ ہے کہ عدالت اس کے حق میں فیصلہ کرے گی، درخواست صرف یہ ہے کہ غیر مصدقہ خبریں چلا کر ان کی زندگی اجیرن نہ کی جائے۔یاد رہے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے گزشتہ سماعت پر آکاش علی عرف عاصمہ بی بی کے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کیلئے ایم ایس ڈی ایچ کیو راولپنڈی کو 4 رکنی میڈیکل بورڈ بنانےکا حکم دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…